نئی دہلی28؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے آج راجستھان حکومت کوملزم کے معاملات میں سماعت کاسامناکررہے آسارام باپو کی ایک درخواست پرجواب دینے کی ہدایت دی۔پٹیشن میں عدالت کے اس حکم میں ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں آسارام کو جودھپور کے ایمس اسپتال میں علاج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔جج اے کے سیکری اور جسٹس این وی رمنا نے ریاستی حکومت کو پٹیشن کا جواب دیتے ہوئے آسارام کے علاج کے لئے مجوزہ ہسپتال کی مکمل تفصیل دینے کوکہا۔سماعت کے دوران ایڈیشنل راجستھان حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ وہاں کے مہاتما گاندھی ہسپتال میں آسارام کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔مہتا نے کہاکہ وہاں ایک مہاتما گاندھی ہسپتال ہے جہاں ہائی کورٹ کے تمام جج علاج کراتے ہیں اور وہاں جدید سہولیات موجودہیں۔ہم انہیں وہاں لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مدعا علیہان نے کیس کے تفتیشی افسرسے89بار جرح کی اور حال میں انہوں نے کیس کے اہم گواہ کو بھی دوبارہ بلایا تھا اور تب سے یہ بیماری کی بات شروع ہوئی۔بنچ نے اگرچہ ریاستی حکومت سے ایک ہفتے کے اندر اندر ہسپتال کی مکمل تفصیل دیتے ہوئے جواب دائرکرنے کو کہا۔آسارام نے 24اکتوبر کو دیے گئے عدالت کے حکم میں ترمیم کی مانگ کو لے کرکل سپریم کورٹ کا رخ کیاتھا۔